صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بارکھان میں دھماکے کی شدید مذمت | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد۔26فروری ( سہارا نیوز پاکستان ) :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارِ کیا ۔


صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے  افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی