لاہور : ٹیلی ویژن اینکر عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج | رہا کرنے کا حکم | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور کی مقامی عدالت نے ٹیلی ویژن اینکر عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)

جمعرات کو عمران ریاض کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عمران ریاض کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اینکر پرسن کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے عمران ریاض کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو عمران ریاض کے بھائی نے اُن کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا اقدام جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے چیلنج کیا تھا جس پر حکم دیا گیا۔

اینکر پرسن کے بھائی نے درخواست میں عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے نے غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

قبل ازیں بدھ کو رات گئے ایک ٹوئٹر سپیس میں عمران ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک جانے کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں جہاں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ بلیک لسٹ ہیں اس لیے کہیں نہیں جا سکتے۔

بعد ازاں ٹی وی اینکر کے ٹوئٹر ہینڈل سے اُن کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کیا کہ ’عمران ریاض کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ ایئرپورٹ سٹاف نے موقع پر موجود لوگوں کو غلط معلومات دیں اور اُن کو پچھلے دروازے سے لے جایا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی