کراچی : یوسف پلازہ تھانے پر چھاپہ مغوی بازیاب | اغوا برائے تاوان میں ملوث تھایندار روپوش | سہارا نیوز پاکستان

 


 کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے یوسف پلازہ تھانے پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرلیا جبکہ مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان میں ملوث تھایندار روپوش ہوگیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی 


ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او یوسف پلازہ سب انسپکٹر عمران محمود کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کا نام مقدمہ میں بھی شامل کیا جائے گا، مغوی ضیا الحق یوسف پلازہ تھانے سے بازیاب ہوا ہے اور اس کی تمام ذمہ داری ایس ایچ او پرعائد ہوتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مغوی ضیاالحق کو 6 فروری 5/6 افراد نے گھر سے اغوا کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مغوی کو چھوڑنے کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی