پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اتوار کے روز قتل کیے جانے والے پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے رہنما سید خالد رضا کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ | سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار) ڈاکٹر سید ناصر کراچی
کراچی پولیس کے مطابق اتوار کے روز کراچی ضلع شرقی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی شناخت سید خالد رضا کے نام ہوئی۔ سندھودیش روولیوشنری آرمی نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سید خالد رضا کو ان کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں روانہ ہونے کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جلد ہی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Tags
News