72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکےعام انتخابات کرائے جائیں، شیخ رشید | سہارا نیوز پاکستان

 


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نےعام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے، اب 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے جائیں۔



شیخ رشید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے رشتہ دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں، گورنر کے پی کے پاس اگر سپریم کورٹ کاحکم نامہ کھولنے کا وقت نہیں ہے، تو پھر آرٹیکل 6 بھی زیادہ دور نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں، یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کا جن بوتل سے باہر آ جائے اور سب ہاتھ ملتےرہ جائیں۔



شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ڈالر والے حج کریں گے اور پاکستانی روپے والےلائن میں لگیں گے، پاکستان مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف (IMF) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا کیس شیڈول میں نہیں رکھا، اور نہ ہی کوئی پڑوسی ملک پاکستان کو مدد دینے کو تیار ہے، بلاول اور شہباز بے مقصد دورے کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، اقتدار کے میخانوں میں مدہوش حکمران 100 جوتے اور 100 پیاز بھی کھائیں گے، اور الیکشن بھی کرائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی