کراچی(سہارا نیوز پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کا دام 3686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام ایک ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 869 ڈالر فی اونس ہے۔