الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کر دیئے | سہارا نیوز پاکستان


 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات منسوخ کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی 24، اسلام آباد کی 3 ، بلوچستان کی ایک اورسندھ سے قومی اسمبلی کے 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی اسمبلی کے37 حلقوں میں ہونے والےضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں

لیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔


الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی