پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنے کے لیے لگائی گئی لیکن لاہورمیں باقی تمام عوامی سرگرمیاں ہورہی ہیں صرف زمان پارک کو کنٹیرز رکھ کر گھیر لیا گیا ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ زمان پارک کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے وزیراعلی اور پولیس جھگڑا کرانے کے اشتعال دلانا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید مقدمات درج ہوں اس صورتحال سےالیکشن ملتوی کرانے بہانا ڈھونڈنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستے کھول
دیں۔
خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنی تھی ۔