اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزارت قانون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی،وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب لگانے کی سمری منظوری کر لی، ان کی تقرری کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔
واضح رہے چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے مداخلت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا تھا، جس کی منظوری کے موقع پر وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔