لاہور : (سہارا نیوز پاکستان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک
پہنچ گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تو شہ خانہ کیس میں سابق وزیرا عظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان
ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے، تمام کارروائی لاہور پولیس کے تعاون سے کی جارہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی، قانون سب کیلئے برابر ہے۔