کراچی : ( سہارا نیوز پاکستان) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت شاہ اعظم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، تین موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Tags
News