پی ٹی آئی کا جلسہ: مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔ مینار پاکستان پر انتظامات جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں 120 فٹ چوڑا اور 19 فٹ لمبا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔


دوسری جانب پولیس کی طرف سے کریک ڈاؤن میں زور و شور سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق اس کے 1600 کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان لاہور 


پولیس نے مینار پاکستان کی طرف جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔


لاہور کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا، مینار پاکستان جانے والے راستے اور اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگادیے گئے۔


پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر ٹھوکر نیاز بیگاور، رائے ونڈ روڈ، بھٹہ چوک، بھیکے والا موڑ ،جی پی او چوک کے علاوہ داروغہ والا، فیروز پور روڈ سمیت متعدد سڑکیں بند کردی گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس نے کنٹینرز اور ٹرک پکڑا کر راستے بند کیے جب کہ شہر کےداخلی، خارجی راستے پہلے سے ہی پولیس نے بند کر رکھے ہیں۔


پنجاب کے وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ جلسے میں جانے سے کسی کو نہیں روک رہے، نہ ہی جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ کنٹینرز لگائے گئے ہیں، عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اجتماعات کی صورت میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی