کورنا، 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق،،168 نئے کیسز رپورٹ | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے موزی مرض سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 23 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 168نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی5ہزار557ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 168 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح3.02فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 23 کی حالت تشویشناک ہے۔


ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں1102 میں سے 44 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.99 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں363 میں سے 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.51 فیصد رہی،کراچی میں655افراد میں سے 40 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح6.11فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں421 افراد میں سی11 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.61فیصد رہی

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی