محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ | سہارا نیوز پاکستان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کا امکان ہے، جس سے جیکب آباد، شکارپور، دادو، سکھر، خیر پور میں تیز یا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ میرپورخاص، سجاول، حیدرآباد، کراچی اور دیگر علاقوں میں بھی درمیانی یا ہلکی بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بھی چل سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
شہر قائد میں شمال مشرق سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، جو ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی پر بھی اثرانداز ہوگا۔
Tags
Weather