آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری لیکن وہ ایک وجہ جو اب بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد(سہارا نیوز پاکستان)وزارت خزانہ کے حکام نے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،پہلی مرتبہ تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔


جیونیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کی فنڈنگ سے بھی آگاہ کیا ہے،پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا، پاکستان کافی ڈومور کرچکا، کوئی ایسی شرط نہیں جس پرعملدرآمدنہ ہوا ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی