لاہور : ریلی میں شریک تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں | سہارا نیوز پاکستان

 



لاہور: (سہارا نیوز پاکستان) لاہور پولیس نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔


تحریک انصاف آج اپنی انتخابی مہم لاہور میں ریلی کے ذریعے کر رہی ہے جس کی قیادت عمران خان کو کرنا تھی۔


ریلی سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی تھی


محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی

پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کینال روڈ سے مال انڈر پاس کی طرف

جانے والا راستہ کنٹینز لگا کر بند کر دیا ہے، مال روڈ پر 

موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کر کے پولیس کی گاڑیوں میں ڈال دیا گیا ہے۔


ادھر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کے اس اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔


حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ریلی میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہو گی، کیسے ہو سکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں۔


دوسری جانب عمران خان نے موجودہ صورت حال پر اپنے قانونی مشیروں اور پارٹی رہنماؤں سے

مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی