لاہور : ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مقدمہ درج | سہارا نیوز پاکستان

 



لاہور : (سہارا نیوز  پاکستان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جھتے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان 

حسان نیازی ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے، پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے۔ مشتعل افراد نے


ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے انکے اپنے چھ کارکن بھی زخمی ہوئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے اور انہی زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم تو ڑگیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی