جنوبی امریکہ : ٹیکساس میں واقع ایک ڈیری فارم میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 ہزار سے زیادہ مویشی ہلاک | سہارا نیوز پاکستان


 جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک فیملی ڈیری فارم میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 ہزار سے زیادہ مویشی ہلاک ہوگئے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان آن لائن 


جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ریکارڈ کی گئی گودام میں لگنے والی سب سے مہلک آتشزدگی میں مویشی فارم پرکام کرنے والی ایک خاتون مزدور بھی شدید زخمی ہوگئیں۔ (جاری ہے)


پیر کی رات جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ڈمٹ کے قریب واقع ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔


ٹیکساس ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی، تحقیقات اور صفائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

کاسٹرو کاؤنٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سال رویرا کے مطابق امکان ہے کہ کسی آلے یا مشینری کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ آگ لگی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میتھین آگ کا باعث بنے ہو اور پھر دھماکے اور آگ کے ساتھ پھیل گئی ہو، ان کا کہنا تھا کہ اس پہلو کی تصدیق کے لیے فائر مارشلز کو مزید تفتیش کرنے کی ضرورت ہے

پولیس اور فائر فائٹرز نے اندر پھنسی ایک خاتون کو ریسکیو کیا، ریسکیو کی گئی خاتون زرعی ورکر اب شمال مغربی ٹیکساس میں واقع ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔


حکام کے مطابق فارم کے مالکان سے رابطہ کرنا فوری طور پر ممکن نہیں تھا، ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں باڑے کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فارم کے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اکیس لاکھ مربع فٹ سے زیادہ رقبے (تقریباً ایک لاکھ 98 ہزار مربع میٹر) پر پھیلا ہوا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی