ننکانہ صاحب: (سہارا نیوز پاکستان) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ چک نمبر 37 پنڈت والا گاؤں میں پیش آیا، مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 57 سالہ منور اور 50 سالہ خالد شامل ہیں، دونوں موقع پر دم توڑ گئے تھے، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
Tags
News