اسلام آباد : عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی؟ | اور عید کب ہو گی؟ | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد : ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیں گی، جس کا فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں۔


ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔


واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا رمضان تیس روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی