سوڈان: پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، الرٹ جاری | سہارا نیوز پاکستان


 سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان آن لائن 


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی۔ الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوٸی بھی مسٸلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔ 

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ سوڈان میں پیدا شدہ سیکیورٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں پاکستانی ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔


خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔


آر ایس ایف کی جانب سے صدارتی محل اور خرطوم کے ہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کررہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی