کراچی میں ترک شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا گیا | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی: صدرعبداللہ ہارون روڈ پر کارسوارملزمان ترکش شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوگئے ،ترکش شہری نے واردات سے متعلق پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


پریڈی تھانے کی حدود صدرعبداللہ ہارون روڈ پر واقع کاکٹر ہوٹل کے قریب ترکش شہری سے تقریبا 15 لاکھ روپے چھین لیے گئے ترکش شہری واردات سے متعلق رپورٹ درج کرانے کے لیے پریڈی تھانے پہنچ گیا۔


ترکش شہری تیکن میتن نے پولیس کو بتایا کہ وہ ترکش شہری ہیں اور ڈی بلوچ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اورحیدرآباد سے کراچی آئے تھے اوران کے پاس بیگ میں پاکستانی کرنسی ساڑھے11 لاکھ 2150 ترکش روپے موجود تھے اوروہ منی ایسکچینج سے رقم تبدیل کرانے جا رہے تھے

اچانک ان کی گاڑی کے آگے ایک سفید رنگ کی گاڑی آکر رکی اورگاڑی میں موجود افراد نے پولیس سے مشابہ وردی پہن رکھی تھی انھوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو اوریہاں کیا کر رہے ہو اورکیا کام کرتے ہو۔


میں نے اپنا پاسپورٹ انہیں دکھایا اور انھوں نے پاسپورٹ دیکھ کر واپس کردیا جس کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے پوچھا گاڑی کس کی ہے تو میں نے جواب دیا کہ جہاں میں کام کرتا ہوں اس کمپنی کی ملکیت ہے میرے ہاتھ میں ایک بیگ تھا جس میں رقم اورضروری دستاویزات موجود تھے


کارسوارملزمان رقم سے بھرامیرابیگ مجھ سے چھین کر فرار ہوگئے میں نے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،


ترکش شہری کی درخواست پرپریڈی تھانے میں واردات سے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی