ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں | عمران خان | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک بنانا ریپبلک کا روپ دھار چکا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں PDM نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے

انہوں نے کہا کہ میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔



ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا۔اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی