شہری آج عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں: سعودی سپریم کورٹ | سہارا نیوز پاکستان آن لائن


 

سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان آن لائن 


عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔


سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔


اس سے قبل عالمی فلکیاتی مرکز کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ جمعرات کو عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں بھی برہنہ آنکھوں سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے یکم شوال 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی