کوئٹہ فائرنگ میں دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک ’دہشت گرد‘ بھی مارا گیا | سہارا نیوز پاکستان

 


کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پیش آیا جہاں اتوار کی رات کو پولیس کے ایگل سکواڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں عبدالجبار اور جلات خان کی موت ہوگئی جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال اور بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔

پولیس کے مطابق ایگل سکواڈ کے چھ اہلکار تین موٹرسائیکلوں پر تراویح کی نماز کے موقع پر پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے ۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا-

 مارے گئے شخص کی شناخت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں- کچلاک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک تصدیق کی جارہی ہے کہ مارا گیا شخص حملہ آور تھا یا راہ گیر تاہم ڈی آئی جی غلام اظفر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور مارا گیا شخص دہشت گرد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی