معروف ٹی وی ڈرامہ پرڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے | انکی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ادا کی گئی | سہارا نیوز پاکستان

 


طارق جمیل پراچہ کا شمار صرف بہترین اداکاروں میں ہی نہیں بلکہ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہے، طارق جمیل نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ 'آنچ' بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔



سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔


معروف ٹی وی ڈرامہ پرڈیوسر مرحوم طارق جمیل پراچہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں فیروز پور روڈ ادا کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی