سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار | عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔


عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہ عدالت سےرینجرز نے گرفتار کیا ہے۔


خیال رہے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لئے روانگی سے قبل عمران خان نےایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، میں قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں۔ سوال میرا یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم پنجاب میں اپنی حکومت ہوتے ہوے ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا؟ پتہ تو تب چلتا جب تحقیقات ہوتیں، بے قصور ہوتا تو سامنے آجاتا۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لےکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں، میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانےکو تیارہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی