اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان پر تو شہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تو شہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن نیو گیسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔


واضح رہے پولیس لائن نیوگیسٹ ہاؤس کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔


پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دیےگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔


خیال رہے گزشتہ روز نیب نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو القادر ٹرسٹ اسکینڈل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تندرست قرار دیتے ہوئے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ، ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ،نبض ،دھڑکن نارمل تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی