حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ | سہارا نیوز پاکستان

 


وفاقی حکومت ںے عام انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


وفاقی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا، حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی