سوات : سوئٹزرلینڈ سے آئے ہوئے میاں بیوی نے جگہ جگہ پلاسٹک اور کچرے کے ڈھیر نظر آئے جس کے بعد وہ سیرو تفریح چھوڑ کر گندگی اٹھانے لگ گئے | سہارا نیوز پاکستان

 


خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سوئٹزرلینڈ سے ایک جوڑا سیر و تفریح کی غرض سے آیا ہوا تھا جنہوں نے بزیرا، املوک درہ سٹوپا، وائٹ پیلس، شنگرئی آبشار اور جارگو کی حسین وادیوں کی سیر کی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان سوات۔

میاں بیوی نے جب جارگو مٹہ کے میڈوز کی سیر کی تو انہیں جگہ جگہ پلاسٹک اور کچرے کے ڈھیر نظر آئے جس کے بعد وہ سیرو تفریح چھوڑ کر گندگی اٹھانے لگ گئے۔

صفائی کرتے ہوئے سیاح مارکس جیمز نے ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں نے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خوبصورت جگہ میں گندگی دیکھ کر دل خفا ہے، یہ قدرت کے ساتھ زیادتی ہے اس سے خدا ناراض ہوتا ہے۔‘

غیرملکی سیاحوں کے ساتھ موجود ٹور گائیڈ کلیم اللہ نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ ’سیاح جوڑے کو سوات بہت پسند آیا، وہ بہت خوش تھے، مگر جب انہوں نے گندگی دیکھی تو آبدیدہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ آپ لوگ خدا کی عطا کردہ نعمت کی ناشکری کر رہے ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ سوئس سیاحوں نے جگہ جگہ سے گند جمع کرنا شروع کیا اور انہیں شاپنگ بیگ میں ڈال کر کوڑے دان میں ڈال دیا۔

ٹور گائیڈ کے مطابق ’میرے لیے وہ شرم کا مقام تھا کیونکہ باہر کے لوگ ہمارے گاوں کی صفائی کے لیے فکر مند تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی ساتھ ہم بھی صفائی کرنے لگ گئے۔ آخر میں مارکس جیمز نے لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے اہلکاروں کو بھی صفائی کرنے کی تلقین کی۔

کلیم اللہ نے کہا کہ حکومت ایکو ٹورازم کو فروغ دے تو ان پُرفضا مقامات کا حسن کبھی متاثر نہیں ہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سیاحوں نے سوات اور ملاکنڈ دوبارہ بھی آنے کا وعدہ کیا۔

محکمہ سیاحت کے ایک افسر نے اردو نیوز کو بتایا کہ سیاحتی مقام میں صفائی کی ذمہ داری ٹی ایم اے کی ہے، تاہم انہوں نے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ کوڑے دان نصب کرنے کے باوجود سیاح گند چھوڑ کر چلے جاتے ہیں حالانکہ صفائی سے متعلق ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی