یہ موبائل کمپنیوں کا رچایا گیا ڈھونگ ہے یا حکومت کی چال ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
ہر 100روپے« کے لوڈ پر 25 روپے ۔ ۔ ۔ ۔ ٹیکس کٹوتی باقی رقم = 75 روپے تقریباً 75 روپے استعمال کرنے پر 19 فیصد ٹیکس کے حساب سے 15 روپے مزید بطور ٹیکس کٹ جاتے ہیں اور باقی کی رقم جو بچتی ہے وہ ہے صرف اور صرف 60 روپے« مطلب ہر 100 روپے کے بدلے ہم 40 روپے بطور ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں ۔ پاکستان میں تقریباً 10 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین ہیں ۔ اگر 5 کروڑ لوگ بھی ایک دن میں 100 روپے کا لوڈ کروائیں تو اس کا مطلب وہ 5 ارب کا لوڈ کروئیں گے جس پر بطور ٹیکس کٹنے والی رقم1.25 ارب روزانہ بنتی ہے ۔ اور ایک مہینے میں اس ٹیکس کی رقم37.5 ارب روپے بنتی ہے اسی طرح ایک سال میں یہ تقریبا 450 ارب روپے بنتے ہیں ۔ اتنا پیسہ کہا جا رہا ہے کوئی سمجھ نہیں آ رہی ۔ جناب چیف جسٹس آف پاکستان جہاں اتنے بڑے بڑے احسن کام انجام دے رہے ہیں وہاں اس ڈاکو راج کا بھی نوٹس لیں ، ان کا غریب عوام پر ایک بہت بڑا احسان ہو گا پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ اس کو اتنا زیادہ شئیر کریں کہ جناب چیف جسٹس تین دن میں اس مسئلے پر غور کرنے پر مجبور ہو جائیں جاگو عوام جا گو کہ جو اپنے حالات بدلنے کے لئے خود جد و جہد نہیں کرتا خدا بھی اس کے حالات کبھی نہیں بدلتا ۔
رپورٹ ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان