سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک | سہارا نیوز پاکستان

 


بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ | رپورٹ ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان 


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد فورسز کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔


ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔


آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی