الیکشن مینجمنٹ سسٹم انٹرنیٹ کی بندش سے متاثر ہوگا نہ نتائج رکیں گے: الیکشن کمیشن | سہارا نیوز پاکستان

 


الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے دوران الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا جس سے انتخابی نتائج تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور یہ نظام انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود کام جاری رکھ سکے گا۔ | رپورٹ ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان 


ترجمان الیکشن کمیشن نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ ’2024 کے عام انتخابات میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) ایپلیکیشن کا استعمال کیا جائے گا، انٹرنیٹ کی بندش ہونے کی صورت میں یہ ایپلیکیشن سیٹلائٹ سے بھی کام جاری رکھے گی جس سے نتائج تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔‘


2018 کے عام انتخابات میں اس وقت متعارف کروایا گیا آر ٹی ایس نظام بیٹھے جانے سے ایک تو نتائج کے اعلان میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی تھی اور دوسرا ان نتائج کی صحت کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے تھے۔ اس مرتبہ امید کی جا رہی ہے کہ انتخابی کمیشن صاف و شفاف طریقے سے نتائج جاری کر پائے گا۔


024 کے انتخابات سے قبل یہ سوالات کیے جا رہے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی کیسے ہوگی؟ نتائج کیسے مرتب ہوں گے؟ پرانے طریقے استعمال کیے جائیں گے یا ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا؟


الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم حیدر نے بتایا کہ ای ایم ایس ایک فون ایپلیکشن ہے جس سے تمام پریزائڈنگ افسران، ریٹرننگ افسران اور انتخابی کمیشن آپس میں منسلک ہوں گے۔


’تمام نتائج وہاں ہی جمع ہوں جیسے ایک حلقے میں جتنے پولنگ سٹیشنز ہیں ان کے نتائج آئیں گے تو جمع ہونے پر ایک حلقے کے نتائج آن لائن مرتب ہو جائیں گے۔

ندیم حیدر نے بتایا کہ ’نتائج چند گھنٹوں میں آنا تو ممکن ہی نہیں چوں کہ رات دو بجے تک کا وقت پریزائڈنگ افسران کا وقت ہو گا کہ وہ اپنے اپنے پولنگ سٹیشن سے فارم 45 (نتائج) اپنے حلقے کے ریٹرننگ افسروں کو بھیجیں۔


’تاخیر کی صورت میں اگلی صبح 10 بجے ڈیڈ لائن ہے نتائج بھیجنے کی۔ اس سے مزید تاخیر کرنے پر متعلقہ پریزائڈنگ افسر یا ریٹرننگ افسر کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔‘


ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’میسر معلومات کے مطابق الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا، گذشتہ انتخابات میں آر ٹی ایس بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری کا نظام تھا جس کی وجہ سے نتائج موصول میں ہونے میں وقت لگا تھا۔


’الیکشن 2024 صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی