افغانستان سے انخلا فوج کی تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا: برطانوی ڈیفنس کمیٹی | سہارا نیوز پاکستان آن لائن

 


برطانوی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے افغانستان میں ملک کے فوجی کردار اور 2021 میں برطانوی افواج کے انخلا کے بارے میں ’واضح، دیانتدارانہ اور تفصیلی جائزے‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ | سہارا نیوز پاکستان آن لائن 


اس انخلا کی وجہ سے طالبان کی اقتدار میں واپسی ہوئی تھی۔


بی بی سی فارسی کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے ایک سینیئر رکن پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاع چیئرمین ٹوبیاس ایل ووڈ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا برطانیہ کے لیے ’سیاہ باب‘ تھا۔


بی بی سی فارسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہزاروں افغان جو برطانیہ منتقل ہونے کے اہل ہیں، افغانستان میں انہیں اب بھی خطرے کا سامنا ہے۔


برطانوی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کی رپورٹ میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے۔


رپورٹ کے جواب میں، برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ ’افغانستان سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔‘


اس وزارت کے ترجمان نے مزید کہا: ’ہم ان افغان شہریوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغانستان میں برطانوی مسلح افواج کے لیے یا ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ہم نے ایک منصوبے کے ذریعے آج تک 12 ہزار ایک سو سے زائد افراد کو برطانیہ منتقل کیا ہے۔‘


وزار کا اندازہ ہے کہ تقریباً 300 اہل افغان اور ان کے خاندان ہیں جنہیں حکومت برطانیہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ممبران کی رپورٹ کا جواب مناسب وقت آنے پر دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی