سہارا نیوز پاکستان : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی حالات پر نئی پیشگوئی کردی۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آسکتا ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہےگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔